خليفه عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ تعالى کے زہد کے واقعات: قصے اور عبرتیں

الأثنين _12 _أكتوبر _2026AH admin
خليفه عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ تعالى کے زہد کے واقعات: قصے اور عبرتیں

مسلمہ بن عبدالملك رحمہ اللہ تعالى بیان کرتے ہیں: میں عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ تعالى کے پاس گیا تو دیکھا کہ ان کی قمیص میلی تھی۔ میں نے ان کی اہلیہ سے، جو میری بہن تھیں، کہا: اسے دھو دیں۔ انہوں نے کہا: ہم ایسا ہی کریں گے۔ پھر جب میں دوبارہ آیا تو دیکھا کہ قمیص اسی حالت میں تھی۔ میں نے ان سے کہا: آپ نے اسے دھویا کیوں نہیں؟ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسری قمیص نہیں ہے۔
اسماعیل بن عیاش رحمہ اللہ تعالى ، عمرو بن مہاجر رحمہ اللہ تعالى سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ تعالى کا روزانہ کا ذاتی خرچ صرف دو درہم تھا۔
اور سعید بن عامر الضبعی رحمہ اللہ تعالى ، عون بن المعتمر رحمہ اللہ تعالى سے روایت کرتے ہیں کہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ تعالى نے اپنی اہلیہ سے فرمایا: کیا تمہارے پاس ایك درہم ہے جس سے میں انگور خرید لوں؟
انہوں نے کہا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: کیا تمہارے پاس کچھ پیسے بھی نہیں ہیں؟ انہوں نے کہا: نہیں۔ پھر عرض کیا: آپ تو امیر المؤمنین ہیں، پھر بھی ایك درہم کی استطاعت نہیں رکھتے!
عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ تعالى نے فرمایا: یہ حالت جہنم میں پڑی ہوئی زنجیروں کو کھولنے کی کوشش کرنے سے کہیں زیادہ آسان ہے۔
حوالہ : سیر أعلام النبلاء ، (5/۱۳۴)

شاركنا بتعليق


خمسة × 5 =




بدون تعليقات حتى الآن.