قصے اور عبرتیں
الأربعاء _15 _أكتوبر _2025AH admin
سلفِ صالحین کا قرآن کے ساتھ تعلق (جلد 2)
یحییٰ الحَمّانی رحمہ اللہ تعالى بیان کرتے ہیں: جب ابوبکر بن عیّاش رحمہ اللہ تعالى کی وفات کا وقت آیا تو ان کی بہن رونے لگی۔ انہوں نے اس سے فرمایا: ‘تجھے رونے کی کیا بات ہے؟ اُس کونے کی طرف دیکھو، تمہارے بھائی نے اسی جگہ اٹھارہ ہزار مرتبہ قرآن ختم کیا ہے۔’”
اعمش رحمہ اللہ تعالى فرماتے ہیں: یحییٰ بن وثّاب رحمه الله تعالى لوگوں میں سب سے خوبصورت قراءت کرنے والوں میں سے تھے، میں ان کی تلاوت کی حسن و جمال کی وجہ سے چاہتا تھا کہ ان کے سر کو بوسہ دوں۔جب وہ تلاوت کرتے، تو مسجد میں کوئی حرکت سنائی نہ دیتی —یوں لگتا جیسے مسجد میں کوئی موجود ہی نہیں۔.
ابوبکر بن الحدّاد رحمہ اللہ تعالى کہتے ہیں:
“میں نے اپنے آپ کو اس بات کا پابند کیا جو ربیع نے امام شافعی رحمہ اللہ تعالى کے بارے میں روایت کی ہے، کہ وہ رمضان میں ساٹھ (60) مرتبہ قرآن ختم کرتے تھے، اس کے علاوہ جو وہ نماز میں پڑھتے۔ میں نے پوری کوشش کی تو رمضان میں انسٹھ (59) ختمے کر سکا، اور غیر رمضان میں تیس (30) ختمے مکمل کیے۔”
شاركنا بتعليق
بدون تعليقات حتى الآن.