مسجد میں تعزیتی ریفرینس

الخميس _20 _مارس _2025AH admin
مسجد میں تعزیتی ریفرینس

شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ سے پوچھا گیا کہ مسجد میں تعزیتی ریفرینس کے انعقاد کا شرعی حکم کیا ہے ؟
آپ نے جواب دیا :
مسجد میں تعزیتی ریفرینس کا انعقاد غیر شرعی کام ہے ،مسجدیں اس کام کیلئے نہیں بنائی جاتی ہیں ۔
مسجدیں تو نماز ،تلاوت اور ذکر کی جگہیں ہیں ۔
اسی طرح مسجد میں تعزیتی پروگرام اس لیے بھی درست نہیں کہ سلف صالحین کے ہاں مسجد اور مسجد سے باہر بھی یہ عمل نہیں پھر مسجدوں میں تعزیت کی وجہ سے جگہ کی تنگی الگ سے ہوگی چونکہ ہر کوئی تعزیتی پروگرام مسجد میں رکھنا چاہے گا ۔

حوالہ :
مجموع فتاوی و رسائل العثیمین 17/354

شاركنا بتعليق


12 − 11 =




بدون تعليقات حتى الآن.