الغفور الغفار غافر الذنب

الجمعة _12 _نوفمبر _2021AH admin
الغفور الغفار غافر الذنب

الحمد لله اللھم صل و سلم على رسول الله:
نواں درس:
اللہ تعالی کا نام الغفور قرآن مجید کی اس آیت کریمہ میں آیا ہے
{اَلَآ اِنَّ اللّـٰهَ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِـيْمُ}
[الشورى:5]
ترجمہ
(خبردار بے شک اللہ ہی بخشنے والا نہایت رحم والا ہے۔)
اور الغفار اس آیت کریمہ میں آیا ہے
{اَلَا هُوَ الْعَزِيْزُ الْغَفَّارُ}
[الزمر:5]
ترجمہ
(خبردار! وہی غالب بخشنے والا ہے)
اور غافر اضافت کے ساتھ آیا ہے
{غَافِـرِ الذَّنْبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِيْدِ الْعِقَابِ}
[مومن:3]
ترجمہ
(گناہ بخشنے والا اور توبہ قبول کرنے والا سخت عذاب دینے)
صفت مغفرت ان ناموں سے ماخوذ ہے اور مغفرت کا معنی دنیا میں گناہ پر پردہ ڈالنا اور آخرت میں معاف کرنا،اللہ وہ غفور ذات کہ اپنے بندوں کے گناہوں کو بخش دے،ان کی توبہ قبول کرے۔
فوائد سلوکیہ:
یہ عظیم صفت مغفرت یہ عظیم نام اس بات کے موجب ہیں کہ بندہ اللہ تعالی کا شکر بجا لائے اسکی تعریف اور حمد کرے،اس رحمت پر بار بار شکر ادا کرے کہ وہ عظیم ذات ہمارے گناہوں سے درگزر فرماتی ہے،یہ اثر بندہ مومن کے دل میں اطاعت کا جذبہ جگاتا ہے جب کہ معصیت سے بچاتا ہے،جب بندہ گناہ کا ارتکاب کرجائے تو وہ یہ یاد کرلیں کہ اللہ تعالی غفور اور غفار ہیں یہ بات اسے مایوسی سے نکال کر امید اور عمل پر کھڑا کر دیگی،وہ اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہوگا وہ اللہ تعالی سے حسن ظن رکھے گا،یہ کہ اللہ تعالی تمام گناہوں کو معاف کرنے والا ہے،اللہ تعالی غفور اور رحیم ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ بندہ گناہ ہی کرتا جائے بلکہ مغفرت شروط کے ساتھ ہے۔موانع کا دور ہونا بھی لازم ہے۔فرمایا
{اِنْ تَكُـوْنُـوْا صَالِحِيْنَ فَاِنَّهٝ كَانَ لِلْاَوَّابِيْنَ غَفُوْرًا}
[الاسراء:25]
(اگر تم نیک ہو گے تو وہ توبہ کرنے والوں کو بخشنے والا ہے۔)
اللہ تعالی جہاں غفور اور رحیم ہے وہی شدیدالعقاب سخت سزا دینے والا بھی ہے۔
انسان جب یہ جان لے کہ اللہ غفور ہے تب وہ رب کریم سے مغفرت طلب کرے گناہوں کی بخشش مانگے،گناہوں سے بچنے کی توفیق مانگے،کتنی ہی احادیث ہیں جن میں استغفار کی ترغیب دلائی گئی ہے،سیدالاستغفار مشہور ہے کہ اے اللہ میں تیرا بندہ ہوں ۔۔یہ کہ بندہ کثرت سے استغفار پڑھے،اسی طرح فوائد میں سے یہ بھی ہے کہ بندہ اپنے اندر عفو و درگزر اور معاف کرنے کی صفت پیدا کرے معاف کرنے والے لوگ اللہ تعالی کو بہت پسند ہیں ۔

شاركنا بتعليق


ثلاثة + أربعة =




بدون تعليقات حتى الآن.