رب کی تشبیہ سے متعلق تنبیہ

الجمعة _2 _فبراير _2024AH admin
رب کی تشبیہ سے متعلق تنبیہ

رستہ کہتے ہیں :میں نے ابن مہدی سے سنا وہ امیر جعفر بن سلیمان کے کسی بچے سے کہہ رہے تھے کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ تم رب تعالی کو تشبیہ دیتے ہو ؟
انہوں نے جواب دیا :جی ہاں ،ہم نے اسکی مخلوقات میں انسان سے خوبصورت کوئی چیز نہیں دیکھی –
پھر وہ صفت اور قامت پر بات کرنے لگ گیا ،ابن مہدی نے انہیں روکا اور کہا اے بیٹے رک جائیں پہلے ہم مخلوق پر بات کرتے ہیں اگر ہم مخلوق سے عاجز آئے تو خالق سے بالاولی عاجز آئیں گے ،مجھے بتا دیجیے جو مجھے شعبہ نے شیبانی سے اور انہوں نے سعید بن جبیر سے انہوں نے عبداللہ سے روایت کیا ہے اس سے متعلق ،
{لَقَدْ رَاٰى مِنْ اٰيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْـرٰى}
[النجم:18]
ترجمہ
بے شک اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں۔
فرمایا جبریل کو دیکھا اس کے چھ سو پر تھے ،بچہ دیکھتا رہ گیا ،میں تیرے لیے آسان کرتا ہوں مجھے کوئی ایسی مخلوق دکھاؤ جس کے تین پر ہوں،اس پر کہیں تیسرا پر چڑھا مجھے دکھا –
اس نے کہا اے ابو سعید ہم مخلوق کی صفت بیان کرنے سے عاجز آئے میں گواہی دیتا ہوں کہ میں عاجز آیا میں نے اپنے موقف سے رجوع کرلیا –

سير أعلام النبلاء ط الرسالة 9/196

شاركنا بتعليق


اثنان × ثلاثة =




بدون تعليقات حتى الآن.