عقل مند آدمی

الخميس _16 _سبتمبر _2021AH admin
عقل مند آدمی

اس شخص کی ملکیت میں ایک غلام تھا جو اس کے باغ اور کھیت کھلیان میں کام کرتا تھا،مالک نے غلام سے کہا کہ کھیت میں گندم کاشت کرو غلام نے گندم کی جگہ جو کاشت کیا،کچھ عرصہ بعد مالک لوٹ آیا اور گندم کی بجائے جو دیکھ کر غصے سے پوچھا یہ کیا کر دیا؟ میں نے تجھے کیا کہا تھا؟ غلام کہنے لگا میرے مالک میں نے سوچا جو کاشت کرکے گندم کی فصل کاٹوں گا،مالک نے کہا بے وقوف آدمی یہ کیسے ممکن ہے؟ تب غلام نے کہا میرے مالک آپ رب تعالی کی نافرمانی کرکے اسکی رحمت کی امید کرتے ہو اسکی نافرمانی کرکے جنت کی امید کرتے ہو،مالک کے رونگٹے کھڑے ہوگئے بات اسکی سمجھ میں آ چکی تھی کہ اسی رب کی طرف عنقریب لوٹنا ہے،چنانچہ وہ تائب ہوا اور غلام کو اللہ کی رضا واسطے آزاد کر دیا ۔
حوالہ :
(موسوعة الأخلاق والزهد والرقائق72/1)

شاركنا بتعليق


14 − ثلاثة =




بدون تعليقات حتى الآن.