آپ کا بڑا رعب ہے،لوگ آپ سے ڈرتے ہیں!

الجمعة _19 _فبراير _2021AH admin
آپ کا بڑا رعب ہے،لوگ آپ سے ڈرتے ہیں!

یہ اسلوب اور یہ مفہوم غلط اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے،اسلامی تعلیمات کا منہج نرمی اور محبت ہے۔
اللہ تعالی کا فرمان ہے:
{وَلَا تَسْتَوِى الْحَسَنَةُ وَلَا السَّيِّئَةُ ۚ اِدْفَـعْ بِالَّتِىْ هِىَ اَحْسَنُ فَاِذَا الَّـذِىْ بَيْنَكَ وَبَيْنَهٝ عَدَاوَةٌ كَاَنَّـهٝ وَلِـىٌّ حَـمِـيْـمٌ}
[سورة فصلت:34]
ترجمہ
اور نیکی اور بدی برابر نہیں ہوتی، (برائی کا) دفعیہ اس بات سے کیجیے جو اچھی ہو پھر ناگہاں وہ شخص جو تیرے اور اس کے درمیان دشمنی تھی ایسا ہوگا گویا کہ وہ مخلص دوست ہے۔
ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہمارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نرم گو تھے اپنے اخلاق میں شفیق اور رحیم تھے
جیسے کہ اللہ تعالی نے فرمایا:
{فَبِمَا رَحْـمَةٍ مِّنَ اللّـٰهِ لِنْتَ لَـهُـمْ ۖ وَلَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيْظَ الْقَلْبِ لَانْفَضُّوْا مِنْ حَوْلِكَ ۖ فَاعْفُ عَنْـهُـمْ وَاسْتَغْفِرْ لَـهُـمْ وَشَاوِرْهُـمْ فِى الْاَمْرِ ۖ فَاِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللّـٰهِ ۚ اِنَّ اللّـٰهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِيْنَ}
[سورة آل عمران:159]
ترجمہ
پھر اللہ کی رحمت کے سبب سے تو ان کے لیے نرم ہو گیا، اور اگر تو تند خو اور سخت دل ہوتا تو البتہ تیرے گرد سے بھاگ جاتے، پس انہیں معاف کردے اور ان کے واسطے بخشش مانگ اور کام میں ان سے مشورہ لیا کر، پھر جب تو اس کام کا ارادہ کر چکا تو اللہ پر بھروسہ کر، بے شک اللہ توکل کرنے والے لوگوں کو پسند کرتا ہے۔

شاركنا بتعليق


17 + 15 =




بدون تعليقات حتى الآن.