اسید بن حضیر کی رسول پاک سے محبت کا انوکھا واقعہ

الجمعة _27 _مايو _2022AH admin
اسید بن حضیر کی رسول پاک سے محبت کا انوکھا واقعہ

حصین سے روایت ہے وہ عبدالرحمن بن ابی لیلی سے روایت کرتے ہیں اور وہ حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ سے
حضرت اسید ابن حضیر جو ایک انصاری صحابی ہیں فرماتے ہیں کہ وہ اپنی قوم سے گفتگو فرما رہے تھے، مزاح ومذاق ان کے درمیان چل رہا تھا، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی کوکھ میں لکڑی لگادی، انہوں نے کہا مجھے بدلہ دیجئے، آپ علیہ الصلاة والسلام نے فرمایا کہ بدلہ لے لو، انہوں نے کہا کہ آپ کے جسم اطہر پر قمیص ہے، جب کہ میرے جسم پر قمیص نہیں تھی، تو رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قمیص مبارک اٹھادی، تو وہ صحابی آپ علیہ الصلاة والسلام سے لپٹ گئے اور پہلوئے مبارک کو بوسہ دینے لگے، اور کہا کہ میرا یہی مقصود تھا۔

حوالہ :سير أعلام النبلاء ط (341/1)

شاركنا بتعليق


3 × اثنان =




بدون تعليقات حتى الآن.