الباری
الثلاثاء _25 _يناير _2022AH adminالحمد لله اللهم صل و سلم على رسول الله:
آٹھواں درس :
الباری اللہ تعالی کے مبارک ناموں میں سے ایک ہے
قرآن مجید میں یہ نام وارد ہوا ہے
{هُوَ اللّـٰهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ ۖ لَـهُ الْاَسْـمَآءُ الْحُسْنٰى ۚ}
[الحشر:24]
ترجمہ
(وہی اللہ ہے پیدا کرنے والا، ٹھیک ٹھیک بنانے والا، صورت دینے والا، اس کے اچھے اچھے نام ہیں)
الباری کا معنی عدم سے وجود بخشنے والا، مخلوق کو اسکی صفت پر پیدا کرنا،اس کی تدبیر کرنے والا،پس ہر مبرو مخلوق ہے لیکن ہر مخلوق مبرو نہیں ان کا معنی یہ ہے کہ ہر مخلوق وجود سے پہلے ماں کے رحم میں اسے مقرر کیا جاتا ہے ہر مخلوق مبرو نہیں کا مطلب یہی ہے کہ ماں کے رحم میں موجود ہر شے کو وجود بخشا جائے یہ نہیں ہوتا، کچھ مخلوقات وجود سے قبل ہی دم توڑ جاتی ہیں،اللہ تعالی ہی اسے دنیا میں لانے اور وجود بخشنے پر قادر ہیں۔
سلوکی فوائد :
اللہ تعالی کی وحدانیت پر ایمان لانا یہ کہ وہی اکیلا بندگی کے لائق ہے اور یہ چیز بندے کے دل میں اللہ تعالی کی محبت ڈال دیتی ہے،اسی طرح اسم الباری صفت قدرت،ارادہ،علم حکمت پر بھی دلالت کرتا ہے،فوائد میں سے یہ بھی ہے کہ بندہ اللہ تعالی کی ان عظیم و جلیل مخلوقات کو دیکھتے وقت اللہ تعالی کی تعظیم اور بڑائی بیان کرے اور یہ کہ بندہ جان لے کہ اللہ تعالی اپنی ذات اور صفات میں مخلوقات سے بلند ہے اور ان کی نگرانی کرتا ہے۔
شاركنا بتعليق
بدون تعليقات حتى الآن.