اللہ تیرے دن ہمیشہ رکھے کہنے کا حکم

السبت _12 _فبراير _2022AH admin
اللہ تیرے دن ہمیشہ رکھے کہنے کا حکم

شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ سے پوچھا گیا کہ کسی کو یہ کہنا کہ اللہ تعالیٰ تیرے دن ہمیشہ ہمیشہ رکھے کا کیا حکم ہے آپ نے جواب دیا
ایسا کہنا دعا میں زیادتی ہے اور یہ ناممکنات میں سے بھی ہے اور فرمان باری تعالیٰ کے خلاف بھی ہے
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے
{كُلُّ مَنْ عَلَيْـهَا فَانٍَ° وَيَبْقٰى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ}
[الرحمان:-26.27]
ترجمہ
جو کوئی زمین پر ہے فنا ہوجانے والا ہے.
اور آپ کے پروردگار کی ذات باقی رہے گی جو بڑی شان اور عظمت والا ہے.
اور فرمایا :
{وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّنْ قَبْلِكَ الْخُلْـدَ ۖ اَفَاِنْ مِّتَّ فَهُـمُ الْخَالِدُونَ}
[الأنبياء :37]
ترجمہ
اور ہم نے تجھ سے پہلے کسی آدمی کو ہمیشہ کے لیے زندہ رہنے نہیں دیا، پھر کیا اگر تو مر گیا تو وہ رہ جائیں گے۔

شاركنا بتعليق


أربعة عشر + 20 =




بدون تعليقات حتى الآن.