اللہ حیا والا ہے حیا کو پسند کرتا ہے

الأربعاء _25 _نوفمبر _2020AH admin
اللہ حیا والا ہے حیا کو پسند کرتا ہے

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:《 بے شک اللہ تعالی حیا والا کرم والا ہے جب کوئی بندہ اسکی طرف دست سوال دراز کرتا ہے تو اللہ تعالی ان ہاتھوں کو خالی لوٹانے سے حیا کرتے ہیں》
(ترمذی،بیھقی)
حضرت یعلی بن امیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلیٰ اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو کھلی جگہ میں ننگے غسل کرتے ہوئے دیکھا تو آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر جلوہ افروز ہوئے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی۔ پھر فرمایا کہ اللہ تعالیٰ بہت حیاء والا اور پردہ پوش ہے، اس لئے حیاء اور پردے کو پسند فرماتا ہے۔ لہٰذا جب تم میں سے کوئی کھلی جگہ غسل کرے تو اسے ستر چھپا لینا چاہیے۔‘‘
(احمد،ابو داؤد،نسائی،بیھقی)
امام ابن قیم رحمہ اللہ کہتے ہیں:[اللہ کا بندے سے حیا کرنا یہ ایک اور قسم ہے فہم اس کا ادراک نہیں کرسکتے،عقل اسکی کیفیت بیان کرنے سے عاجز ہے،یہ حیا کرم نیکی سخاوت اور جلال والی ہے۔
اللہ تعالی حیا والا ہے بندے کی طرف سے کھلے عام گناہ کے بعد بھی وہ اپنے بندے کو بے آبرو نہیں کرتا
ہاں مگر بندے پر پردہ ڈالتا ہے وہ تو پردہ پوشی کرنے والا بخشنے والا ہے۔

شاركنا بتعليق


5 + 3 =




بدون تعليقات حتى الآن.