المصور

الجمعة _10 _ديسمبر _2021AH admin
المصور

الحمد لله اللهم صل و سلم على رسول الله:
ساتواں درس :
اللہ تعالی کا مبارک نام المصور یہ نام اللہ تعالی کے اس فرمان میں وارد ہوا ہے
{هُوَ اللّـٰهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ ۖ لَـهُ الْاَسْـمَآءُ الْحُسْنٰى}
[الحشر:24]
ترجمہ
(وہی اللہ ہے پیدا کرنے والا، ٹھیک ٹھیک بنانے والا، صورت دینے والا، اس کے اچھے اچھے نام ہیں، )
المصور کا معنی یہ کہ جس شے کو جیسے چاہا ویسا وجود بخشنا،مصور کا مطلب اپنی مخلوقات کو مختلف صورتوں میں پیدا کرنا تاکہ وہ باہم جان پہچان رکھ سکیں،سورہ حشر میں وارد تینوں ناموں(الخالق،الباری،المصور ) میں فرق یہ ہے کہ جب یہ تینوں نام ایک جگہ جمع ہوتے ہیں تو معانی میں جوہری فرق ہوتا ہے لیکن جب یہ الگ الگ آتے ہیں تو ان میں سے ہر ایک نام میں تینوں کے معانی پائے پائے جاتے ہیں۔مثال کے طور پر الخالق کا معنی کسی شے کو وجود بخشنے سے پہلے اس کا اندازہ کرنا،اسے مقدر کرنا ہے الباری کا معنی حسب تقاضے خلق عدم سے وجود بخشنا ہے چونکہ ہر اندازہ کرنے والا پیدا کرنے پر قدرت نہیں رکھتا سوائے اللہ تعالی کے،المصور کا معنی ہر موجود کو ایک صورت اور شکل دینے والا،اب یہ جوہری فرق تب بیان کئے جائیں گے جب یہ نام ایک جگہ مذکور ہوں لیکن جب علیحدہ علیحدہ ہوں تو یہ تینوں نام ان تمام معانی کو شامل ہیں۔
سلوکی فوائد :
بندہ یہ جان لے کہ اللہ تعالی کا ہم پر یہ احسان ہے کہ اس نے ہمیں خوبصورت شکل و صورت عطا فرمائی۔
{ وَصَوَّرَكُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَكُمْ ۖ }
[التغابن:3]
ترجمہ
(اور تمہاری صورت بنائی پھر تمہاری صورتیں اچھی بنائیں،)
اے بندہ! اپنے رب کا شکر ادا کر کہ اس نے تمہیں خوبصورت شکل و صورت عطا کی،تمہیں بد صورت اور قبیح صورت نہیں بنایا،وہ صورت کہ جس کے ذریعے اللہ تعالی نے ہم پر احسان فرمایا اس کے دو پہلو ہیں پہلا یہ کہ اللہ تعالی نے ہمارے باپ آدم علیہ السلام کو اپنے دست مبارک سے پیدا کیا اس پر روح پھونکی،اس کو فرشتوں سے سجدہ کروایا،دوسری تصویر اور صورت بنی آدم کی ہے جس کا آغاز ماں کے رحم سے ہوتا ہے اللہ نے اس کی تخلیق فرمائی،کیا عجب تخلیق ہے،اگر آپ مخلوقات میں سے فقط انسان کو ہی دیکھ لیں دیگر مخلوقات جنات،فرشتے،حیوانات،چرند پرند کو ایک طرف رکھیں صرف انسان کو دیکھیں ہر انسان کی شکل و صورت دوسرے سے الگ ہے۔
اسم خالق اور اسم خلاق کے فوائد بھی المصور کے تحت بیان کئے جاسکتے ہیں۔

شاركنا بتعليق


5 × أربعة =




بدون تعليقات حتى الآن.