اہل خانہ کی تربیت نماز کی تعظیم کے ذریعے

الجمعة _18 _يونيو _2021AH admin
اہل خانہ کی تربیت نماز کی تعظیم کے ذریعے

چوتھا اصول نماز کی تعظیم کے ذریعے اہل خانہ کی تربیت،جب ہم یہ جان لیں کہ نماز دین کا ستون ہے،نماز یقین کا دروازہ ہے،نماز عابدوں کی اقامت گاہ ہے،نماز پرہیز گار بندوں کیلئے اللہ تعالی کی طرف سے تحفہ ہے چونکہ وہ نماز کے دوران اللہ تعالی سے رابطہ قائم کرتے ہیں،وہ ذکر کی حلاوت،چاشنی اور مناجات و التجاوں کی لذت محسوس کرتے ہیں،وہ اللہ تعالی کے حضور سربسجود ہوتے ہیں اور سجدے کی حالت میں انسان اللہ تعالی کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے،اللہ تعالی اس سجدے پر خوش ہوتے ہیں وہ اپنے بندوں کے پلٹ آنے پر خوش ہوتے ہیں وہ جہنم پر ان اعضاء کو حرام کر دیتے ہیں جن پر سجدہ کیا جاتا ہے،کیا ہی شان ہے کہ بندہ دل،چہرہ اور تمام اعضاء کے ساتھ سجدہ کرے اللہ تعالی کی رحمت کی امید اور عذاب سے ڈرتے ہوئے،کیا اس حالت میں اللہ تعالی اسے خالی ہاتھ واپس لٹائیں گے؟اس کی دعائیں اور التجائیں قبول نہیں کریں گے؟ اے نمازی تیرے لئے خوشخبری ہو توفیق کی،چہرے کے نور کی،دل کے سرور کی،کوشش کیجئے کہ دل و جان اور ظاہر و باطن کے ساتھ جماعت نماز میں مسلمانوں کے ساتھ مساجد میں حاضر ہو،کوشش کیجئے نماز کے لئے جلدی مسجد پہنچنے کی،اگر کسی وجہ سے نماز رہ جائے یا سستی ہوجائے تو اپنے نفس کا محاسبہ کیجئے۔
اب رہتا ہے یہ اہم سوال کہ ہم اپنے اولاد کی تربیت تعظیم نماز پر کس طرح کریں؟
پہلی بات اس بات کا علم اور تعلیم دیں کہ اللہ تعالی نمازی کے چہرے کی طرف ہوتا ہے جب تک نمازی منہ نہیں پھیرتا اللہ تعالی بھی نہیں پھیرتے ہیں۔
نوافل نمازوں کا گھر میں خصوصی اہتمام کرنا
سونے سے پہلے یا فجر سے پہلے تہجد اور وتر نماز کی پابندی کرنا ۔
اللہ تعالی سے دعائے نیم شبی میں مناجات کرنا جو یہ پکارتا ہے کہ ہے کوئی مانگنے والا جسے میں عطا کردوں؟ ہے کوئی بخشش کا طالب میں اسے معاف کر دوں؟
اگر ہمارے پاس کوئی تاجر آئے اور کہہ دے کہ مجھ سے جو مانگنا ہے مانگ لو تب ہمارا رویہ کیا ہوگا،ہم اسکے دروزاے پر پہنچ جائیں گے اسے راستے میں دیکھ کر راستہ روک لیں گے،یا وہ جس جگہ کا کہہ دیں ہم پہنچ جائیں گے۔
اس بات کا علم کہ نماز سے غافل ہو کر سونے والوں کیلئے سخت وعید ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے عورتوں اور بچوں کا خیال نہ ہوتا تو میں نماز سے پیچھے رہنے والوں کے گھر جلا دیتا ۔
اس بات کا علم کہ بے نمازیوں کیلئے عذاب قبر کی وعید ہے۔
گھر کے سرپرست کو خود نماز کے معاملے میں اپنے بچوں کے لئے آئیڈیل بن جانا ،آذان کی آواز کے ساتھ مسجد کی طرف جانا ۔
نماز بنیاد ہے جس نے اس کی حفاظت کی وہ باقی چیزوں کی بھی حفاظت کرے گا جس نے اسے ضائع کیا وہ دیگر چیزوں کو بھی ضائع کرے گا ۔

شاركنا بتعليق


ثمانية − واحد =




بدون تعليقات حتى الآن.