توحید پر تربیت
السبت _21 _ديسمبر _2024AH adminساتواں ۔۔
صبح شام کے اذکار مسنونہ کی روشنی میں تربیت ،اوراد و اذکار اور دعائیں ،اٹھنے بیٹھنے سونے جاگنے ،نکلنے لوٹنے،کھانے پینے اور پہننے کی دعائیں،اسی طرح اذکار عامہ ان سب اذکار کی روشنی میں اولاد کی تربیت بہت اہم ہے،پھر ان اذکار کے معانی و مطالب اور مفاہیم کو سمجھنا سمجھانا،مختلف مناسبات اور مواقع کیلئے خاص اذکار کو پڑھتے وقت ذہن میں اس کے معانی کو تازہ کرنا ،اللہ تعالی نعمتوں کا ادراک و احساس کرنا،نعمتوں کا تذکرہ اور شکر ادا کرنا،صبح شام کے اذکار ہمیں یہ احساس دلاتے ہیں کہ ہم سوتے جاگتے اللہ تعالی حفاظت میں ہوتے ہیں،اللہ تعالی کی یہ رحمت اور نعمت ہے،چنانچہ ان مواقع کیلئے جو اذکار سکھائے گئے ہیں ان کا اہتمام ہونا چاہیے،سفر حضر میں اس کا اہتمام ہو ،یہ محض کلمات نہیں ہیں ان کے معانی و مفاہیم پر بھی غور و فکر مطلوب ہے۔
حضرت جویریہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ صبح کے وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، میں اس وقت تسبیحات پڑھ رہی تھی کچھ دیر بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کسی کام سے چلے گئے پھر نصف النہار کے وقت واپس آئے تو فرمایا کیا تم اس وقت سے یہاں بیٹھی ہو؟ میں نے عرض کیا جی ہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ سکھا دوں جن کا وزن اگر تمہاری اتنی لمبی تسبیحات سے کیا جائے تو ان کا پلڑا جھک جائے گا اور وہ یہ ہیں سبحان اللہ عدد خلقہ تین مرتبہ سبحان اللہ زنۃ عرشہ سبحان اللہ رضا نفسہ سبحان اللہ مداد کلماتہ ۔
ان کلمات کے معانی پر غور و فکر کیجئے ،پھر اپنی اولاد کو ان کے لیول اور مستوی کو ملحوظ رکھتے ہوئے سکھائیں ۔
شاركنا بتعليق
بدون تعليقات حتى الآن.