تو قربانی کا بکرا نہ بننا

الجمعة _12 _نوفمبر _2021AH admin
تو قربانی کا بکرا نہ بننا

اے بہن! تو قربانی کا بکرا نہ بننا!
اے غیرت مندوں کی بیٹی!
اے نئی نسلوں کی تربیت گاہ !
اے شریف گھروں کی پھول !
اے ماں باپ کے جگر کا ٹکڑا !
تیرے والدین نے تجھے عفت و عصمت پاکیزگی اور پاکدامنی کے ماحول میں پالا پوسا ہے۔
توحید اور نماز پر تیری تربیت کی ہے۔
تجھے حیا اور عفت کی معرفت دی ہے۔
تو مثل موتی، تو گلاب کی پنکھڑی،تیرا حسن تیرے حیا میں پنہاں ہے،تیری رفعت و بلندی تیرے حجاب میں ہے۔
اپنی آنکھوں کو جہنم کا ایندھن نہ بنا کہ عذاب قبر انسان کے اعضا و جسم کے ان حصوں کو دیا جائے گا جن سے گناہ سرزد ہو جاتا ہے۔
اے بہن! تو قربانی کا بکرا نہ بننا!
تیرا حجاب تیرا پردہ تیری شان ہے ہاں مگر ایسے حجاب سے بچنا جو فتنوں کا موجب ہے،جو فیشن کا علمبردار ہے اور نشان ہے۔
کیا تو راضی ہیں کہ فتنے کا سبب بن جائے ؟
جس رب نے تجھے نماز اور قیام کا حکم دیا ہے پردہ بھی اسی ذات کا حکم ہے کیا تو اپنی خواہشات نفس کے تابع چلو گی؟ کیا اپنی خواہشات کو دین پر مقدم رکھو گی؟
اے بہن تو قربانی کا بکرا نہ بننا!
جب اختلاط اور فساد نظر آئے تو اس کی چنگاری نہ بننا،لوگوں کے گناہوں کا بوجھ خود پر نہ لادنا!
جب آپ دیکھ لیں کہ شیطان کا مکر حدود اللہ سے تجاوز کر رہا ہے گناہ کے دروازے کھلے ہیں اس پر بلاوا ہے تو مگر اس میں داخل ہونے والوں سے نہ بننا بلکہ وہاں سے دور بھاگنے والوں میں خود کو شامل رکھنا !
اے بہن ! تجھ اور اس میں بہت فرق ہے تو کہ تیری تربیت اچھی ہوئی ہے وہ کہ گناہ کی راہ پر ہے،تو حیا کی پیکر وہ حیا سے خالی اور عاری،وہ بے حیائی کو ترقی اور روشن خیالی سمجھتی ہے تو مگر تاریکی کے اس سمندر میں مت ڈوبنا،جہنم کے ان دروازوں کی طرف مت لپکنا جہاں سے بلایا جا رہا ہے،تو فقط صالحہ نہ بننا بلکہ تو مصلحہ واعظہ اور داعیہ بھی ہو،تو اللہ اور رسول کی طرف دعوت دینے والی بن جانا،تو کامیاب ہونے والیوں سے بننا نہ کہ ہلاک ہونے والیوں میں شمار ،تو مگر گھر سے باغوں،تفریح گاہوں اور بازاروں میں نکل کر شمع محفل نہ بننا تو گھر کا چراغ ہے،گھر میں رہنا اپنے ذکر فکر اور تلاوت پر توجہ دینا،بچوں کی تربیت پر توجہ دینا،ایمان کی لذت اور مٹھاس کو محسوس کرنا،دعا اور استغفار کی کثرت کرنا اور ہاں رب کا فرمان ذہن میں رہے کہ
{وَقَرْنَ فِىْ بُيُوْتِكُنَّ وَلَا تَبَـرَّجْنَ تَبَـرُّجَ الْجَاهِلِيَّـةِ الْاُوْلٰى}
[الأحزاب:33]
ترجمہ
(اور اپنے گھروں میں بیٹھی رہو اور گزشتہ زمانہ جاہلیت کی طرح بناؤ سنگھار دکھاتی نہ پھرو، )

شاركنا بتعليق


5 × 3 =




بدون تعليقات حتى الآن.