ثابت قدمی کے پیغامات
الثلاثاء _25 _يناير _2022AH adminابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
اگر اللہ تعالی آزمائش و امتحانات کے ذریعے اپنے بندوں کا علاج نہ کرتے تو یہ باغی بن جاتے،اللہ سبحانہ تعالی جب کسی بندے سے بھلائی کا ارادہ کرے اسے اسکی برداشت کے مطابق آزماتے ہیں،اسے آزمائش کی دوا پلاتے ہیں یہ دوا اس کے اندر مہلک بیماریوں کا قلع قمع کرتی ہے،جب وہ صاف و تندرست بن جاتا ہے تب اللہ تعالی اسے دنیا کے اعلی مراتب دیتے ہیں اور یہ مرتبہ بندگی کا ہے اور آخرت میں اس کا اجر اور مقام بلند کرتے ہیں اور وہ رب کی دید اور قربت ہے۔
حوالہ “زاد المعاد”
شاركنا بتعليق
بدون تعليقات حتى الآن.