ثابت قدمی
الثلاثاء _21 _يوليو _2026AH admin
ثابت قدمی کے پیغامات: ہر وقت ثابت قدمی کی ضرورت:
اللہ سبحانه وتعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَلَوْلَا أَن ثَبَّتْنَاكَ لَقَدْ كِدتَّ تَرْكَنُ إِلَيْهِمْ شَيْئًا قَلِيلًا﴾ سورۂ الإسراء: 74
ترجمه : ( اور اگر ہم آپ کو ثابت قدم نہ رکھتے تو قریب تھا کہ آپ ان کی طرف کچھ نہ کچھ مائل ہو جاتے)
-اسی طرح نبی کریم ﷺ خود بھی اللہ سبحانه و تعالیٰ سے یہ دعا فرمایا کرتے تھے:
(يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ) اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ۔
جب اللہ ﷻ کے رسول ﷺ، جو تمام انسانوں میں سب سے زیادہ ہدایت یافتہ اور اللہ ﷻ کے محبوب تھے، وہ بھی اپنے لیے ثابت قدمی کی دعا کرتے تھے، تو ہم جیسے لوگوں کو اس دعا اور اللہ ﷻ سے ثابت قدمی مانگنے کی اس سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔






شاركنا بتعليق
بدون تعليقات حتى الآن.