جانوروں پر لعنت کرنا

الثلاثاء _3 _نوفمبر _2020AH admin
جانوروں پر لعنت کرنا

جانوروں پر لعن طعن کرنا حرام ہے،لعنت کرنے والے کی گواہی رد کی جائے گی چونکہ یہ اس میں عیب ہے
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کسی سفر پر تھے اور انصاری عورت اپنی اونٹنی پر سوار تھی، اس نے اونٹنی کے رویے سے تنگ آ کر اس پر لعنت کی۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سنا تو فرمایا:اس اونٹنی پر جو کچھ ہے وہ اتار لو اور اسے چھوڑ دو، اس لیے کہ اس پر لعنت کی گئی ہے۔ حضرت عمران رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں گویا میں اب بھی اونٹنی کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ لوگوں کے درمیان چل رہی ہے اور کوئی بھی اس کی طرف توجہ نہیں دیتا۔
(احمد و مسلم)
انہی دونوں سے ابو برزہ اسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
ہمارے قافلے میں ایسی اونٹنی شامل نہ ہو جس پر لعنت بھیجی گئی ہو۔

شاركنا بتعليق


16 − ثمانية =




بدون تعليقات حتى الآن.