جنتی عورت کی کہانی

الأربعاء _21 _أكتوبر _2020AH admin
جنتی عورت کی کہانی

حضرت عطاء بن أبي رباح رحمہ اللہ سے وہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے ابن عباس رضی اللہ عنھما نے فرمایا:کیا میں تمہیں جنت کی ایک عورت نہ دکھا دوں؟ میں نےکہا کیوں نہیں،فرمایا:یہ کالی عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی تھی اور کہا مجھے مرگی کا دورہ پڑتا ہے اس دوران میں بیہوش ہو کر گر جاتی ہوں اور میرا کپڑا اتر جاتا ہے،اللہ سے دعا کریں کہ میرا یہ عارضہ ختم ہو ،آپ نے فرمایا :《اگر تو چاہئے تو صبر کریں اور تیرے لئے جنت ہے اور اگر تو چاہئے تو میں تیرے لیے دعا کروں گا کہ تجھے عافیت ملے》اس عورت نے کہا میں صبر کروں گی البتہ بیہوشی کے دوران بے پردہ ہوجاتی ہوں اس کے لئے دعا کیجئے کہ ایسا نہ ہو آپ نے دعا فرمائی
[متفق علیہ]

شاركنا بتعليق


أربعة × 4 =




بدون تعليقات حتى الآن.