حیا کی روشن مثالیں
الخميس _31 _ديسمبر _2020AH admin♦️حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ایک دن مسلمانوں کو خطبہ دیا اور فرمایا: اے لوگو ! اللہ سے حیا کرو ،اللہ کی قسم جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت کی ہے میں جب بھی قضائے حاجت کیلئے نکلتا ہوں اللہ تعالی سے حیا کرتے ہوئے میرا سر جھک جاتا ہے۔
[مكارم الأخلاق ۔ابن ابی دنیا ص 20]
♦️حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے متعلق حضرت حسن بصری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ جب اپنے گھر میں ہوتے گھر کا دروازہ بند ہوتا اور نہانے کے لئے جب کپڑے اتارتے تو حیا کی وجہ سے پیٹھ سیدھی نہیں کرتے تھے۔
♦️حضرت موسی اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اندھیری جگہ نہاتا ہوں اپنے کپڑے لینے کیلئے حیا کی وجہ سے میں اپنی پیٹھ سیدھی نہیں کرتا.
حضرت قتادہ فرماتے ہیں: ابو موسی جب نہاتے تو اندھیری جگہ نہاتے کپڑے لینے کیلئے حیا کی وجہ سے پیٹھ سیدھی نہیں کرتے تھے ۔
♦️حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے متعلق حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:وہ حمام میں اکیلے داخل ہوتے ان پر باریک کپڑا ہوتا اور کہتے کہ میں اللہ تعالی سے حیا کرتا ہوں کہ وہ مجھے بے لباس نہ دیکھے ۔
شاركنا بتعليق
بدون تعليقات حتى الآن.