دلوں کی بیماریوں کا منبع

السبت _21 _ديسمبر _2024AH admin
دلوں کی بیماریوں کا منبع

بعد میں آنے والے ابواب کیلئے یہ باب بنیاد ہے،تمام قلبی بیماریوں کا نفسیاتی پہلو ہے،نفس ان کا منبع ہے ،جہاں سے وہ جنم لیتی ہیں،تمام فاسد مادے وہی سے نشو و نما پاتے ہیں اور پھر دیگر اعضا میں سرایت کرتے ہیں،رسول پاک نے خطبہ حاجہ میں ارشاد فرمایا :
تمام تعریفیں اللہ ہی کیلئے اسی سے ہم مدد طلب کرتے ہیں اسی سے ہدایت مانگتے ہیں اسی سے بخشش طلب کرتے ہیں،اور ہم اپنے نفسوں کے شر سے اور اپنے برے اعمال سے اللہ کی پناہ میں آتے ہیں۔
مسند اور ترمذی میں حصین بن عبید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا
اے حصین آج کل کتنے خداؤں کی عبادت کیا کرتا ہے ،ا س نے کہا سات کی چھ زمین میں اور ایک خدا آسمان میں ،آپ نے فرمایا جب تجھے تنگی ہوتی ہے کس کو پکارتا ہے ،اس نے کہا آسمان والے کو فرمایا جب مال ہلاک ہوجائے تو کس کو پکارتا ہے کہا آسمان والے کو ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایمان لے آؤ میں تجھے دو ایسے کلمے سکھاؤں گا اللہ تعالی ان کے ذریعے تمہیں نفع دے گا ،پس وہ مسلمان ہوا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سکھایا :
الہی مجھے ہدایت الہام فرما اور مجھے میرے نفس کے شر سے بچا ۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نفس کی شرارتوں سے عموماً پناہ مانگی ہے اور اس سے جو اعمال پیدا ہوتے ہیں اور جو نتائج مرتب ہوتے ہیں ان سے بھی ۔
یہی وجہ ہے کہ نفس کی شرارتوں اور برے اعمال سے پناہ کو جمع کیا گیا ہے۔
دونوں سے ساتھ پناہ مانگی گئی ہے۔
حوالہ:
كتاب إغاثة اللهفان في مصايد الشيطان ط عطاءات العلم ص 124

شاركنا بتعليق


اثنا عشر + 16 =




بدون تعليقات حتى الآن.