ذاکرین کا باغ

الخميس _31 _أغسطس _2023AH admin
ذاکرین کا باغ

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
تم مجھے یاد کرو میں تمہیں یاد کروں گا، جس نے مجھے اپنے نفس میں یاد کیا میں اسے اپنے نفس می‍ں یاد کروں گا جو مجھے محفل میں یاد کرے گا میں اسے اس سے اچھی اور اعلی و ارفع مجلس میں یاد کروں گا.
سید قطب رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
جو اللہ تعالیٰ کو یاد کرے گا اللہ تعالیٰ اسے یاد کرے گا اس کو رفعت و بلندی عطا کرے گا، مسلمانوں نے جب اللہ تعالیٰ کو یاد کیا تب اللہ تعالیٰ نے ان کو رفعتیں، بلندیاں اور قیادتیں عطا فرمائی لیکن جب مسلمانوں نے اسے بھلا دیا تب اللہ تعالیٰ نے ان کو رسوا اور ذلیل کیا پس وہ سرگرداں پھرتے رہے.
تم مجھے آسودگی میں یاد کرو میں تمہیں تنگی میں یاد کروں گا تم مجھے صحت و تندرستی میں یاد کرو میں تمہیں بیماری اور مصیبت میں یاد کروں گا، تم مجھے اطاعت و تابعداری میں یاد کرو میں تمہیں قبولیت و مقبولیت میں یاد کروں گا تم مجھے محارم اور حدود اللہ میں غیرت ایمانی دکھاتے ہوئے یاد کرو میں تمہیں مدد، حفاظت اور تمہاری معاونت کرتے یاد کروں گا، تم مجھے تعظیم کرتے ہوئے میرے احکام کی مخالفت کرنے والوں سے میری خاطر لڑتے یاد کرو میں تمہاری مدد کرتے، تمہاری ہیبت و عزت بڑھاتے تمہیں یاد کروں گا اور تمہارا مقام بلند کروں گا،تم غلطی کرنے والوں سے عفو در گزر سے کام لیتے، عیبوں پر پردہ ڈالتے مجھے یاد کرو میں تمہیں تمہارے عیبوں پر پردہ ڈالتے یاد کروں گا، جو شخص کسی دوسرے مومن کی عیب پوشی کرے گا اللہ تعالیٰ اس کے عیب پر پردہ ڈالے گا اور جو کسی بھائی کے کام آئے اللہ تعالیٰ اس کے کام آئے گا اسکی حاجت پوری کرے گا، تم مجھے دعوت دین دیتے یاد کرو اور لوگوں کو دین کی طرف بلاتے محنت کرو میں تمہارے مقام کو بلند کروں گا.
جو شخص مخلوق کی رشد و ہدایت پسند کرے گا اللہ تعالیٰ اسے ہدایت دے گا چونکہ جزا عمل کے جنس میں سے ہوتا ہے یہ قاعدہ ہے.
اے میری مسلمان بہن تو اپنے لباس اور حجاب میں اللہ کو یاد کر اللہ تعالیٰ تجھے حجاب اور لباس کی حفاظت بچیوں کی حسن تربیت کی شکل می‍ں یاد کرے گا انکی عصمت و عفت کی حفاظت کرے گا، اللہ تعالیٰ تیری مدد کرے گا، تو ان کے معاملے میں غیرت دینی سے کام لے، اللہ تعالیٰ تمہارا کارساز بنے گا، ایک عورت نے شیخ سے پوچھا کہ ان کا شوہر انہیں اہمیت نہیں دیتا، شیخ کو اس عورت نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کی ہر ممکن خدمت کرتی ہے لیکن اس کا دل نہیں پگھلتا، شیخ نے کہا تو اپنی کوشش جاری رکھ اور اپنی تمام کاوشوں کو اللہ تعالیٰ کی رضا سے منسوب کر پھر دیکھ ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ حالات بدل دے.

شاركنا بتعليق


ثلاثة × 5 =




بدون تعليقات حتى الآن.