سخاوت و کرم
الثلاثاء _27 _أبريل _2021AH adminعزیز بھائیو !
اسلام کے اخلاق حسنہ میں سے ایک سخاوت ہے اس کے ذریعے انسانی سماج میں محبت و مودت اور رحمدلی کو فروغ دیا جا سکتا ہے،اس کے ذریعے معاشروں میں باہمی تعاون کے جذبات کو ابھارا جاسکتا ہے یہ انبیاء کرام اور صالحین کی صفات میں سے ہے۔
آج کے زمانے میں ہمارے معاشرے اس عظیم صفت اور خوبی کے سخت محتاج ہیں کہ جہاں بخل اور مال کا حرص عام ہے۔
سخاوت و کرم کا مفہوم:
سخاوت: ایسی خوبی ہے جو انسان کو بے غرض ہو کر نیکی کے کاموں پر ابھارتی ہے،اسے بدلے میں کچھ ملنے کی طمع نہیں ہوتی ہے۔
کرم : عظیم اور بڑے کاموں میں کھلے دل کے ساتھ مال خرچ کرنا جن کاموں کا نفع زیادہ ہو ۔
سخاوت و کرم کی کئی قسمیں اور مختلف شکلیں ہیں،ہر شخص حسب استطاعت سخاوت کرتا ہے،کسی بھوکے کو کھانا کھلانا،کسی ضرورت مند کی ضرورت پوری کرنا،کسی محتاج کی مدد کرنا،اسی طرح تعلیم دینا،نصیحت کرنا،راہنمائی کرنا وغیرہ بھی سخاوت و کرم میں سے ہے ۔
شاركنا بتعليق
بدون تعليقات حتى الآن.