سلف اور تدبر قرآن ایک جھلک
الأثنين _26 _مايو _2025AH admin
ابی عالیہ سے وہ کہتے ہیں
اللہ تعالی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ
جو بھی اس پر ایمان لائیگا وہ اسے ہدایت دے گا ۔
اسکی دلیل اللہ تعالی کی کتاب سے :
{وَمَنْ يُّؤْمِنْ بِاللّـٰهِ يَـهْدِ قَلْبَه}
[التغابن :11]
ترجمہ
اور جو اللہ پر ایمان رکھتا ہے وہ اس کے دل کو ہدایت دیتا ہے ۔
اور جو اس پر توکل کرے وہ اس کیلئے کافی ہوجاتا ہے اسکی تصدیق اللہ تعالی کتاب سے :
{وَمَنْ يَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّـٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٝ ۚ}
[الطلاق :3]
ترجمہ
اور جو اللہ پر بھروسہ کرتا ہے سو وہی اس کو کافی ہے ۔
اور جو اللہ کیلئے قرض دے اس کو جزا دیتا ہے اس بات کی تصدیق اللہ کی کتاب سے :
{مَّنْ ذَا الَّـذِىْ يُقْرِضُ اللّـٰهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهٝ لَهٝٓ اَضْعَافًا كَثِيْـرَةً ۚ }
[البقرة :245]
ترجمہ
ایسا کون شخص ہے جو اللہ کو اچھا قرض دے پھر اللہ اس کو کئی گنا بڑھا کر دے۔
اور جو اس کے عذاب سے پناہ مانگے وہ اسے پناہ دیتا ہے اسکی تصدیق اللہ تعالی کی کتاب سے ۔
{وَاعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللّـٰهِ جَـمِيْعًا وَّلَا تَفَرَّقُوْا ۚ وَاذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّـٰهِ عَلَيْكُمْ اِذْ كُنْتُـمْ اَعْدَآءً فَاَلَّفَ بَيْنَ قُلُوْبِكُمْ فَاَصْبَحْتُـمْ بِنِعْمَتِهٓ
ٖ اِخْوَانًاۚ وَكُنْتُـمْ عَلٰى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَاَنْقَذَكُمْ مِّنْـهَا ۗ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّـٰهُ لَكُمْ اٰيَاتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ}
[آل عمران :103]
ترجمہ
اور سب مل کر اللہ کی رسی مضبوط پکڑو اور پھوٹ نہ ڈالو، اور اللہ کا احسان اپنے اوپر یاد کرو جب کہ تم آپس
میں دشمن تھے پھر تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی پھر تم اس کے فضل سے بھائی بھائی ہو گئے، اور تم آگ
کے گڑھے کے کنارے پر تھے پھر تم کو اس سے نجات دی، اس طرح تم پر اللہ اپنی نشانیاں بیان کرتا ہے تاکہ تم ہدایت پاؤ۔
الاعتصام کا مطلب : اللہ کے ساتھ مضبوطی اور بھروسہ ہے ۔
اور جو کوئی اللہ کو پکارے وہ قبول کرتا ہے اسکی تصدیق اللہ تعالی کی کتاب سے ۔
{وَاِذَا سَاَلَكَ عِبَادِىْ عَنِّىْ فَاِنِّىْ قَرِيْبٌ ۖ اُجِيْبُ دَعْوَةَ الـدَّاعِ اِذَا دَعَانِ ۖ }
[البقرة :186]
ترجمہ
اور جب آپ سے میرے بندے میرے متعلق سوال کریں تو میں نزدیک ہوں، دعا کرنے والے کی دعا قبول کرتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے۔
حوالہ :
سير اعلام النبلاء ط الرسالة 4/211
شاركنا بتعليق
بدون تعليقات حتى الآن.