سچائی شادی کا باعث بنی

السبت _27 _فبراير _2021AH admin
سچائی شادی کا باعث بنی

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مؤذن حضرت بلال رضی اللہ عنہ اپنے کسی بھائی کا رشتہ مانگنے ایک قریشی لڑکی کے گھر گئے اور ان سے کہا ” ہمیں آپ خوب جانتے ہیں ہم غلام تھے اللہ تعالی نے ہمیں آزادی عطا فرمائی،ہم گمراہ تھے اللہ تعالی نے ہمیں ہدایت دی،ہم فقیر و محتاج تھے اللہ تعالی نے ہمیں دولت مند بنایا،میں اپنے بھائی کیلئے فلاں لڑکا کا ہاتھ مانگنے آیا ہوں اگر آپ نے یہ رشتہ قبول کیا تو الحمد للہ اور اگر انکار کر دیا تو اللہ اکبر اللہ بہت بڑا ہے،وہ لوگ ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے اور آپس میں ایک دوسرے سے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک بلاول کا مقام و مرتبہ بہت بلند تھا ہاں ہاں اس کے بھائی کو رشتہ دو ،واپسی پر بلال رضی اللہ عنہ کے بھائی نے کہا :بھائی اللہ تعالی آپ کو معاف کرے کیا بہتر نہیں تھا کہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک ہمارا جو مقام و منزلت ہے اس کا تذکرہ کرتے اور باقی باتیں رہنے دیتے،بلال رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ٹھریئے میرے بھائی ہم نے سچ کہا اور سچائی نے آپ کا رشتہ کیا.

شاركنا بتعليق


4 × 5 =




بدون تعليقات حتى الآن.