سچے لوگوں کے قصے

الأربعاء _12 _أكتوبر _2022AH admin
سچے لوگوں کے قصے

حجاج بن یوسف کے دور میں ایک بہادر شخص مشہور تھے کسی دن حجاج نے جوانوں کو جنگ پر نکلنے کا حکم دے دیا یہ شخص گھر میں چھپ گیا ان کے دو بیٹے تھے وہ بھی گھر میں ہی رہ گئے لوگوں نے کہا آج اس کی سچائی پرکھنے کا دن ہے، حجاج نے کہا اگر اس نے کبھی جھوٹ بولا ہے تو آج اپنے بیٹوں کی حمایت میں بھی جھوٹ بولے گا، اس شخص کو حجاج بن یوسف کے سامنے لایا گیا حجاج نے ان کے بیٹوں سے متعلق پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ دونوں گھر میں ہی ہیں، حجاج نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا، اس سچے شخص کی سچائی ثابت ہو چکی تھی انہوں نے انجام کی پرواہ نہیں کی، یہ ہوتی ہے سچائی، اسی طرح کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کا واقعہ بھی مشہور ہے جب وہ غزوہ تبوک سے پیچھے رہ گئے ان کے ساتھ پیچھے رہنے والے منافقین نے جھوٹ کا سہارا لیکر وقتی طور پر بچ گیے لیکن کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے جھوٹ نہیں بولا سچ پر ڈٹے رہے مشکل وقت آیا لیکن پھر اللہ تعالیٰ نے آسمانوں سے ان کے حق میں فیصلہ دیا ان کی سچائی کا سرٹیفکیٹ آسمانوں سے آیات قرآنی کی شکل میں آیا جو روز قیامت تک پڑھا جائے گا.
سچائی ہی نجات کا راستہ ہے.

شاركنا بتعليق


سبعة − اثنان =




بدون تعليقات حتى الآن.