شکر کا بیان سنت نبوی شریف میں

الثلاثاء _29 _سبتمبر _2020AH admin
شکر کا بیان سنت نبوی شریف میں

حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے مروری ہے وہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا اے معاذ میں تجھ سے محبت کرتا ہوں،اللہ کی قسم مجھے تجھ سے محبت ہے،پھر فرمایا اے معاذ میں تجھے وصیت کرتا ہوں کہ اس دعا کو نمازوں کے بعد پڑھنا کبھی ترک نہ کریں.
《اللهم أعني على ذكرك و شكرك و حسن عبادتك》
اے اللہ اپنے ذکر شکر اور حسن بندگی میں میری مدد فرما
ابوداوود(1522)،نسائی(9937)،
مسند احمد(22119) اور شیخ شعیب ارناووط نے حدیث پر صحیح کا حکم لگایا ہے۔
حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:《 کھا پی کر شکر کرنے والے کے لئے بھی اتنا ہی ثواب ہے جتنا کہ روزہ رکھ کر صبر کرنے والے کے لیے》
صحیح الجامع:2179
(یہ نفلی روزوں کی بابت ہے)
حضرت صہیب رومی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے۔ اس کے ہر کام میں اس کے لیے خیر ہی خیر ہے۔ اگر اسے آسودہ حالی ملتی ہے اور اس پر وہ شکر کرتا ہے تو یہ شکر کرنا اس کے لیے باعث خیر ہے اور اگر اسے کوئی تنگی لاحق ہوتی ہے اور اس پر صبر کرتا ہے تو یہ صبر کرنا بھی اس کے لیے باعث خیر ہے“۔  صحیح مسلم 2999

شاركنا بتعليق


خمسة + تسعة =




بدون تعليقات حتى الآن.