صدق و سچائی دعوت کا ذریعہ
الخميس _25 _نوفمبر _2021AH adminطبقات حنابلہ کے مولف روایت کرتے ہیں کہ مشہور محدث عبدالغنی مقدسی بیت المقدس فلسطین میں قید تھے وہ رات کو جاگتے اور صدق دل سے مناجات کرتے ان کے ساتھ جیل میں کچھ یہودی اور نصرانی بھی تھے انہوں نے دیکھا کہ شیخ صبح تک نماز پڑھتے اور روتے رہے،صبح وہ سب جیلر کے پاس گئے اور کہا کہ ہمیں چھوڑ دیں ہم مسلمان ہوچکے ہیں اور اس شخص کے دین میں داخل ہوگئے ہیں جیلر نے پوچھا کیوں؟ اس نے تمہیں دین کی دعوت دی تھی؟ انہوں نے کہا نہیں لیکن ہم بھی رات اس کے ساتھ جاگے ہیں ہمیں قیامت کی یاد آئی۔
لہذا آپ کا خلوص،صدق اور سچائی دعوت کا ذریعہ ہے خواہ آپ کو اس کا علم ہو یا نہ ہو ۔
شاركنا بتعليق
بدون تعليقات حتى الآن.