عبداللہ بن مبارک کی سچائی

السبت _12 _فبراير _2022AH admin
عبداللہ بن مبارک کی سچائی

رومیوں سے جنگ کیلئے جب عبداللہ بن مبارک نکلے اور مسلمانوں کا دشمن سے سامنے ہوا ،صف دشمناں میں سے ایک شخص نکلا اس نے مسلمانوں کو چیلنج کیا مسلمانوں کی صف میں سے بھی ایک سپاہی نکلا رومیوں کے اس شخص نے اسے قتل کر دیا یکے بعد دیگرے اس نے کئی مسلمانوں کو شہید کیا تب مسلمانوں میں سے ایک شخص نے اسے مار دیا لوگ اس کے اردگرد جمع ہوئے کہ یہ بہادر مجاہد کون ہے دیکھا جائے اس نے چہرے کو چھپایا ہوا تھا اتنے میں مسلمانوں میں سے ابو عمر نامی ایک شخص نے اس کے چہرے سے نقاب ہٹا دیا تب پتہ چلا کہ یہ عبداللہ بن مبارک تھے،عبداللہ بن مبارک نے ابو عمر سے کہا یہ کیا حرکت تھی. مطلب یہ کہ ابو عمر نے اس بہادر شخص کو لوگوں کے سامنے ظاہر کیا جو کہ صرف اللہ کی خوشنودی چاہتا تھا.

شاركنا بتعليق


واحد + 7 =




بدون تعليقات حتى الآن.