عربوں میں دور جاہلیت میں بھی حیا
الخميس _21 _يناير _2021AH adminدور جاہلیت میں بھی لوگ کچھ برے کاموں سے صرف حیا کی وجہ سے ہچکچاتے اور رکتے تھے ھرقل(شہنشاہ روم) کے دربار میں جب ھرقل نے ابو سفیان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق پوچھا تھا ابو سفیان کہتے ہیں:(اللہ کی قسم اگر شرم و حیا نہ ہوتی(یعنی کل تاریخ میں جھوٹ میری طرف منسوب ہونے کا خوف اور حیا نہ ہوتی) تو میں ضرور جھوٹ بولتا)
انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق غلط بیانی کرنے سے حیا نے روک لیا کہ کل کہیں انہیں جھوٹا نہ کہا جائے۔
زمانہ جاہلیت کے مشہور عرب شاعر عنترہ بن شداد کہتے ہیں:
وَأَغَضُّ طَرفي ما بَدَت لي جارَتي
حَتّى يُواري جارَتي مَأواها
جب میری پڑوسن نظر آتی ہے میں اپنی نگاہیں جھکا لیتا ہوں
یہاں تک کہ اس کا ٹھکانا اسے چھپا لیتا ہے
شاركنا بتعليق
بدون تعليقات حتى الآن.