مشہور زاہد بشر حافی کا قصہ

السبت _20 _مارس _2021AH admin
مشہور زاہد بشر حافی کا قصہ

مشہور زاہد بشر حافی کا قصہ
حمزہ بن دہقان نامی شخص مشہور زاہد و عابد بشر حافی رحمہ اللہ کے پاس آیا اور ان سے کہا کہ میں چاہتا ہوں کچھ وقت آپ کے ساتھ خلوت میں گزاروں،بشر حافی رحمہ اللہ نے کہا ٹھیک ہے آپ کوئی دن مقرر کریں،حمزہ بن دہقان کہتے ہیں ایک دن میں خاموشی سے انہیں اطلاع کئے ان کے ہاں چلا گیا وہ نماز کیلئے ایک گنبد نما میں داخل ہوئے اور چار رکعات نماز پڑھ لی ایسی بہترین نمازیں کہ میں ایسی نمازیں پڑھ نہیں سکتا،وہ سجدے میں یہ دعا کر رہے تھے.
“اے اللہ تو عرش کے اوپر یہ بات جانتا ہے کہ مجھے شہرت پسند نہیں ہے،الہی تو اپنے عرش کے اوپر یہ بات جانتا فقر مجھے دولت سے زیادہ پسند ہے،اے اللہ تو عرش کے اوپر یہ بات جانتا میں تیری محبت پر کسی کی محبت کو ترجیح نہیں دیتا،حمزہ کہتے ہیں یہ دعا سن کر میرے رونے کی آوازیں بلند ہوئیں،انہوں نے دعا جاری رکھتے ہوئے کہا
” اے اللہ تو جانتا ہے کہ اگر میرے علم میں اس شخص کی موجودگی ہوتی تو میں یوں تجھ سے بات نہ کرتا”

شاركنا بتعليق


5 × ثلاثة =




بدون تعليقات حتى الآن.