ملک کا جائزہ لینا اور اس بات کی تحقیق کرنا کہ وہاں گناہوں کا عام رواج تو نہیں. سبق آموز واقعات
السبت _8 _أغسطس _2026AH admin
بیان کیا جاتا ہے کہ یعقوب (صاحبِ مغرب) نے اپنی سلطنت میں شراب پر مکمل پابندی عائد کر دی اور اس کے استعمال پر سخت سزا کی دھمکی دی، یہاں تک کہ شراب پوری مملکت سے ناپید ہو گئی۔
ایک مرتبہ انہوں نے اپنے طبیب ابو جعفر سے فرمایا: “ہمارے لیے تریاق (زہر کا تریاق/دواء) تیار کرو) طبیب نے بتایا : کہ اس دوا کی تیاری کے لیے شراب درکار ہے، مگر وہ کہیں دستیاب نہیں۔ بادشاہ نے کہا: ( پوشیدہ طریقے سے کسی طرح اس کا انتظام کرنے کی کوشش کرو) طبیب نے بہت کوشش کی، مگر پوری مملکت میں شراب نہ مل سکی۔
تب بادشاہ نے فرمایا: ( مجھے اس تریاق کی کوئی ضرورت نہیں تھی، میں تو صرف یہ جانچنا چاہتا تھا کہ میری سلطنت میں کہیں خفیہ طور پر شراب کا رواج تو باقی نہیں رہا)
حوالہ: سیر أعلام النبلاء (21/318)






شاركنا بتعليق
بدون تعليقات حتى الآن.