موت کی یاد اور قبروں کی زیارت

السبت _25 _نوفمبر _2023AH admin
موت کی یاد اور قبروں کی زیارت

عقلمند انسان کو دن رات موت کی یاد کرنی چاہئے ایسی یاد جو دل سے ہو جو خواہشات کا مقابلہ کرے،بے شک موت کو کثرت سے یاد کرنے میں برائیوں سے بچاؤ ہے، گھبراہٹ سے حفاظت ہے، دوسروں کے انجام میں انسان کو اپنا انجام نظر آتا ہے –
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم دن رات میں کثرت سے قبرستان جاتے تھے، جب ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی باری ہوتی تھی اس روز آپ بقیع کی زیارت فرماتے تھے، مسلم شریف کی روایت ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں جب بھی میری باری ہوتی تھی رات کے آخری پہر آپ بقیع کی طرف نکلتے تھے-
ترمذی اور ابن ماجہ میں روایت موجود ہے کہ آپ علیہ السلام نے فرمایا :
“قبروں کی زیارت کرو بے شک یہ آخرت کی یاد دلاتے ہیں”
موت کو اپنی نگاہوں کے سامنے رکھیں تمہارے حالات بہتر ہوں گے، اصلاح ہوگی قبروں کی زیارت کریں اس سے تمہارا دل زندہ ہوگا –

خطوات إلى السعادة :ص :110

شاركنا بتعليق


سبعة + واحد =




بدون تعليقات حتى الآن.