نفرت کیلئے کوئی جگہ نہیں

الخميس _1 _يوليو _2021AH admin
نفرت کیلئے کوئی جگہ نہیں

نفرت،عداوت،بغض اور قطع تعلق یہ سب بیماریاں شیطان کی طرف سے ہیں وہ چاہتا ہے کہ انسانوں کے درمیان نفرت پروان چڑھے،انسان ایک دوسرے سے نفرت اور قطع تعلق کرے پھر یہ بیماریاں عداوت اور دشمنی پر منتنج ہوتی ہیں،یہ سب شیطان کے مکر و فریب ہیں،جو انسان شیطان کی پیروی سے انکار کرتا ہے وہ بچ جاتا ہے۔
میرے عزیز مسلمان بھائی! میری ان پندو نصائح کو پلے باندھ لیں۔
1۔ اپنے نفس اور اپنے آپ کو عقل کل نہ سمجھیں کہ آپ سے کبھی غلطی نہیں ہوسکتی ہے،اپنی مشکل کو جاننے والے لوگوں سے ڈسکس کریں،جاہلوں اور قطع تعلق کرنے والوں کی پیروی نہ کریں،شریعت کو اپنی کسوٹی بنائیں۔
2۔ اگر آپ پر واضح ہوجائے کہ آپ کا مخالف غلطی پر ہے تب بھی حق مسلم کا پاس رکھتے ہوئے اس سے اچھا رویہ اپنائیں۔
3۔ اپنے مخالف سے صلح جوئی کرنے میں سبقت لے جائیں،اس کا دل جیت لیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو پہلے سلام کرے گا وہ دونوں میں سے بہتر ہوگا۔
4۔شیطان آپ کے پاس آئے گا اور آپ کو ورغلائے گا کہ آپ تو درست موقف پر کھڑے تھے پھر آپ کیوں پہل کریں گے،مخالف کی غلطی کے باوجود آپ کی طرف سے نرمی کمزوری سمجھی جائے گی،وغیرہ وغیرہ،شیطان کے بہکاوے میں مت آنا ۔
5۔ اس بات سے بچیں کہ معذرت تو وہ کرے گا جسکی غلطی ہے،جب کہ درست یہ ہے کہ سچا مخلص اور اچھا انسان بھی معذرت کرتا ہے،معذرت کرنے سے آپ کا قد چھوٹا نہیں ہوگا۔
6۔مخالف کو معاف کرنے کے بعد اس سے قطع کلامی یا اس موضوع پر بحث و مباحثہ سے اجتناب کریں،اگر مخالف نے بحث چھیڑ دی تو ان سے کہہ دیں کہ اگر میری غلطی ہے تو مجھے معاف کر دیں آپ کی غلطی ہے تو میں نے معاف کر دیا،اللہ تعالی ہم سب کو معاف کر دے،صلح صفائی اچھی چیز ہے،مخالف سے مسکرا کر بات کریں،کیا تمہیں پسند نہیں کہ اللہ تعالی تمہیں معاف کرے،حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا کیوں نہیں،ہم چاہتے ہیں ہمارا رب ہمیں معاف کرے۔

شاركنا بتعليق


20 + 15 =




بدون تعليقات حتى الآن.