١/ استقامت

الثلاثاء _2 _ديسمبر _2025AH admin
١/ استقامت

مصیبتوں اور آزمائشوں میں.

دعا — ابنِ قیّم رحمہ اللہ تعالٰی نے فرمایا:
دعا سب سے زیادہ نفع بخش دواؤں میں سے ہے، اور یہ مصیبت کا دشمن ہے۔یہ اسے دور کرتی ہے، علاج کرتی ہے، اس کے نازل ہونے کو روکتی ہے، یا اگر نازل ہو جائے تو اسے ہلکا کر دیتی ہے۔
اور دعا مومن کا ہتھیار ہے۔

دعا اور مصیبت کے درمیان تین حالتیں ہوتی ہیں:

1. پہلی حالت: دعا مصیبت سے زیادہ طاقتور ہوتی ہے، چنانچہ اسے دفع کر دیتی ہے۔

2. دوسری حالت: دعا مصیبت سے کمزور ہوتی ہے، تو مصیبت غالب آ جاتی ہے اور بندہ اس میں مبتلا ہوجاتا ہے، لیکن دعا اس مصیبت کو ہلکا ضرور کر دیتی ہے اگرچہ وہ کمزور ہو۔

3. تیسری حالت: دعا اور مصیبت دونوں آمنے سامنے، آجاتے ہیں، اور ہر ایک دوسرے کو روکنے کی کوشش کرتا ہے۔

شاركنا بتعليق


إحدى عشر + 2 =




بدون تعليقات حتى الآن.