سچے لوگوں کی صفات
السبت _6 _مارس _2021AH admin•سچے لوگ اہل ایمان احسان صبر اور تقوی والوں میں سے ہیں۔
اللہ تعالی کا فرمان ہے۔
{لَّيْسَ الْبِـرَّ اَنْ تُـوَلُّوْا وُجُوْهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَلٰكِنَّ الْبِـرَّ مَنْ اٰمَنَ بِاللّـٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَالْمَلَآئِكَـةِ وَالْكِتَابِ وَالنَّبِيِّيْنَۚ وَاٰتَى الْمَالَ عَلٰى حُبِّهٖ ذَوِى الْقُرْبٰى وَالْيَتَامٰى وَالْمَسَاكِيْنَ وَابْنَ السَّبِيْلِ وَالسَّآئِلِيْنَ وَفِى الرِّقَابِۚ وَاَقَامَ الصَّلَاةَ وَاٰتَى الزَّكَاةَ وَالْمُوْفُوْنَ بِعَهْدِهِـمْ اِذَا عَاهَدُوْا ۖ وَالصَّابِـرِيْنَ فِى الْبَاْسَآءِ وَالضَّرَّآءِ وَحِيْنَ الْبَاْسِ ۗ اُولٰٓئِكَ الَّـذِيْنَ صَدَقُوْا ۖ وَاُولٰٓئِكَ هُـمُ الْمُتَّقُوْنَ }
[سورة البقرة:177]
ترجمہ
یہی نیکی نہیں کہ تم اپنے منہ مشرق اور مغرب کی طرف پھیرو بلکہ نیکی تو یہ ہے جو اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان لائے اور فرشتوں اور کتابوں اور نبیوں پر، اور اس کی محبت میں رشتہ داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں اور سوال کرنے والوں کو اور گردنوں کے چھڑانے میں مال دے، اور نماز پڑھے اور زکوٰۃ دے، اور جو اپنے عہدوں کو پورا کرنے والے ہیں جب وہ عہد کرلیں، اورتنگدستی میں اور بیماری میں اور لڑائی کے وقت صبر کرنے والے ہیں، یہی سچے لوگ ہیں اور یہی پرہیزگار ہیں۔
•سچے لوگ اہل ایمان یقین اور مجاہدہ والے ہیں۔
اللہ تعالی کا فرمان ہے۔
{اِنَّمَا الْمُؤْمِنُـوْنَ الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا بِاللّـٰهِ وَرَسُوْلِـهٖ ثُـمَّ لَمْ يَرْتَابُوْا وَجَاهَدُوْا بِاَمْوَالِـهِـمْ وَاَنْفُسِهِـمْ فِىْ سَبِيْلِ اللّـٰهِ ۚ اُولٰٓئِكَ هُـمُ الصَّادِقُوْنَ}
[سورة الحجرات:15]
ترجمہ
بے شک سچے مسلمان تو وہی ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے پھر انہوں نے شک نہ کیا اور اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کیا، وہی سچے (مسلمان) ہیں۔
عرب شاعر کہتے ہیں
خلِيليَّ إنَّ الهمَّ قَدْ يتفرَّجُ
ومِنْ كانَ يَبغي الحَقّ، فالحقُّ أبلجُ
وذو الصّدقِ لا يرْتابُ، والعدلُ قائمٌ
عَلَى طرقاتِ الحقِّ والشرُّ أعوجُ
وأخلاقُ ذِي التَّقوى وذِي البرِّ في الدُّجى
لهُنّ سِراجٌ، بَينَ عَينَيْهِ، مُسرَجُ
ونِيّاتُ أهلِ الصّدقِ بِيضٌ نَقِيّة ٌ
وألسُنُّ أهْلِ الصِدْقِ لاَ تتجلَجُ
اے میرے سچے دوست غم کے بادل اک دن چھٹ جائیں گے
جو کوئی حق کی جستجو کرتا ہے حق اس کیلئے روز روشن کی طرح واضح اور عیاں ہے
سچا شخص شک میں نہیں پڑتا ہے،عدل حق کی راہوں میں قائم رہتا ہے اور شر ٹیڑھا ہے
متقی اور نیک شخص کا اخلاق اندھیری رات اور تاریکی میں روشن چراغ ہے،سچائی اس کے ماتھے کا جھومر ہوتی ہے
سچے لوگوں کی نیتیں سفید روشن ہوتی ہیں
اور اہل صدق و وفا کی زبانیں نہیں لڑکھڑاتی ہیں
شاركنا بتعليق
بدون تعليقات حتى الآن.