جھوٹ مردوں کا نمک ہے؟

الجمعة _28 _مايو _2021AH admin
جھوٹ مردوں کا نمک ہے؟

یہ ایک مشہور مقولہ ہے،یہ ان فاسد اقوال میں سے ایک ہے جس کے ذریعے جھوٹ بولنے کا جواز تراشا جاتا ہے اور یہ کہا جاتا ہے کہ جھوٹ اگر فائدے اور مصلحت کا باعث بنے تو وہ سچ سے افضل ہے جب کہ اللہ تعالی فرماتے ہیں :
{فوَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَـذِّبِيْنَ}
[المطففين:10]
ترجمہ :
(پس اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے)
ایک اور جگہ فرمایا:
{اِنَّمَا يَفْتَـرِى الْكَذِبَ الَّـذِيْنَ لَا يُؤْمِنُـوْنَ بِاٰيَاتِ اللّـٰهِ ۖ وَاُولٰٓئِكَ هُـمُ الْكَاذِبُوْنَ}
[سورة النحل:105]
ترجمہ
(جھوٹ تو وہ لوگ بناتے ہیں جنہیں اللہ کی باتوں پر یقین نہیں، اور وہی لوگ جھوٹے ہیں)
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “تم سچ بولنے کو لازم پکرو۔ بلاشبہ سچ نیکو کاری کا راستہ بتلاتا ہے اور نیکو کاری یقینًا جنت میں پہنچا دیتی ہے۔ انسان ہمیشہ سچ بولتا رہتا ہے اور کوشش سے سچ پر قائم رہتا ہے، تو اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اللہ عزوجل کے یہاں صدیق ( بہت سچا) لکھ دیا جاتا ہے۔ اور جھوٹ سے نہایت ( مکمل ) پرپیز کرو۔ کیوںکہ جھوٹ گناہ کا راستہ بتلاتا ہے اور گناہ یقینًا جہنم میں پہنچا دیتے ہیں۔ انسان ہمیشہ جھوٹ بولتا رہتا ہے اور جھوٹ بولنے کا ہی ارادہ رکھتا ہے، تو اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اللہ عزوجل کے یہاں کذاب ( بہت جھوٹا ) لکھ دیا جاتا ہے۔

شاركنا بتعليق


9 + 13 =




بدون تعليقات حتى الآن.