جس کے پاس دہن اس کی دلہن

الخميس _1 _يوليو _2021AH admin
جس کے پاس دہن اس کی دلہن

اس طرح کی ضرب الامثال ناپسندیدہ معانی و مطالب اور غیر اخلاقی رویوں پر مبنی ہیں،جو انسانوں کے درمیان ایسی تقسیم اور معیار قائم کرنے کا موجب بنتی ہیں جن کا اچھے اخلاق، اسلامی تعلیمات،استقامت اور علم سے کوئی تعلق نہیں ہے،فضیلت کے لئے مال کوئی معیار نہیں ہے،اس طرح کی مثالیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کی مخالف ہیں۔
آپ نے فرمایا:
《جب تمہارے پاس ایسا شخص رشتہ لیکر آئے جس کے اخلاق اور دین سے آپ راضی ہیں تو پھر اسے رشتہ دو،اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو زمین پر بڑا فساد ہوگا》
[اس کو ترمذی نے روایت کیا اور حسن کا حکم لگایا جب کہ حاکم نے اسے روایت کیا اور صحیح کا حکم لگایا]
اس ضرب المثل میں مادیت پرستی کی بیمار نظر سے دیکھا گیا ہے اور مال کو معیار بنایا گیا ہے انسان کی کوئی قیمت اور اہمیت نہیں ہے،خواہ وہ فاسق،فاجر یہاں تک کہ کافر کیوں نہ ہو،جب کہ یہ اللہ تعالی کے فرمان کے خلاف ہے۔
فرمان عزوجل
{اِنَّ اَكْـرَمَكُمْ عِنْدَ اللّـٰهِ اَتْقَاكُمْ ۚ اِنَّ اللّـٰهَ عَلِيْـمٌ خَبِيْـرٌ }
[سورة الحجرات:13]
ترجمہ
بے شک زیادہ عزت والا تم میں سے اللہ کے نزدیک وہ ہے جو تم میں سے زیادہ پرہیزگار ہے، بے شک اللہ سب کچھ جاننے والا خبردار ہے۔

شاركنا بتعليق


3 × اثنان =




بدون تعليقات حتى الآن.