استقامت کی اہمیت

الخميس _1 _يوليو _2021AH admin
استقامت کی اہمیت

استقامت کی اہمیت پر دلالت کرتے امور میں سے کچھ :

1۔ استقامت کے ذریعے سے ہی بندگی کا حقیقی حصول ممکن ہے جو کہ انس و جن کی تخلیق کا مقصد ہے،اسی سے انسان کامیابی اور کامرانی حاصل کرتا ہے۔

2۔ اللہ تعالی نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو استقامت کا حکم دیا ہے اور اسی طرح ہر اس شخص کو جو آپ کے ساتھ تھا۔
فرمایا :
{فَاسْتَقِمْ كَمَآ اُمِرْتَ وَمَنْ تَابَ مَعَكَ وَلَا تَطْغَوْا ۚ اِنَّهٝ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْـرٌ}
[سورة هود:112]
ترجمہ
سو تو پکار جیسا کہ تجھے حکم دیا گیا ہے اور جنہوں نے تیرے ساتھ توبہ کی ہے اور حد سے نہ بڑھو، بے شک وہ دیکھتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔
اسی طرح فرمایا :
{فَلِذٰلِكَ فَادْعُ ۖ وَاسْتَقِمْ كَمَآ اُمِرْتَ }
[سورة الشورى:15]
ترجمہ
تو آپ اسی دین کی طرف بلائیے، اور قائم رہیے جیسا آپ کو حکم دیا گیا ہے۔
اللہ تعالی نے دوسرے انبیاء کرام کو بھی استقامت کا حکم دیا،موسی اور ہارون علیھما السلام کے متعلق فرمایا:
{قَدْ اُجِيْبَتْ دَّعْوَتُكُمَا فَاسْتَقِيْمَا}
[سورة يونس:89]
ترجمہ
فرمایا تمہاری دعا قبول ہو چکی سو تم دونوں ثابت قدم رہو ۔
3۔ استقامت کی اہمیت اس سے بھی واضح ہوتی ہے کہ سفیان بن عبداللہ ثقفی رضی اللہ عنہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا کہ اللہ کے رسول اسلام میں کوئی ایسی بات بتائیں کہ آپ کے بعد آپ کے علاوہ کسی سے میں سوال نہ کرسکوں،آپ نے فرمایا :
(کہہ دیجئے میں نے اللہ پر ایمان لایا پھر استقامت اختیار کر )

شاركنا بتعليق


13 + 10 =




بدون تعليقات حتى الآن.