الخالق اور الخلاق
الجمعة _12 _نوفمبر _2021AH adminالحمد للہ اللهم صل و سلم على رسول الله:
چھٹا درس:
اللہ تعالی کے مبارک ناموں اور صفات میں سے الخالق اور الخلاق ہیں۔الخالق نام قرآن مجید میں یوں آیا ہے۔
{هُوَ اللّـٰهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ ۖ لَـهُ الْاَسْـمَآءُ الْحُسْنٰى ۚ}
[الحشر:24]
ترجمہ
(وہی اللہ ہے پیدا کرنے والا، ٹھیک ٹھیک بنانے والا، صورت دینے والا، اس کے اچھے اچھے نام ہیں)
اور الخلاق نام کا ذکر یوں ہوا ہے۔
{اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِيْـمُ }
[الحجر:86]
ترجمہ
(بے شک تیرا رب وہی پیدا کرنے والا جاننے والا ہے۔)
خالق کا معنی ہے کہ کسی سابقہ مثال اور ماڈل کے بغیر کوئی چیز تخلیق کرنے والا جب کہ خلاق افعال مبالغہ میں سے ہے اور یہ کثرت تخلیق پر دلالت کرتا ہے۔
ان دو عظیم ناموں کی معرفت حاصل کرنے کے فوائد :
جب یہ ایمان ہو کہ اللہ تعالی ہی پیدا کرنے والا ہے تو یہ اس بات کو مستلزم ہے کہ انسان اللہ تعالی کی وحدانیت اور الوہیت پر ایمان لائے اور یہ مان جائے کہ اللہ اکیلا ہی بندگی کے لائق ہے۔
اللہ تعالی کو خالق ماننے کا نتیجہ یہ ہوگا کہ بندے کو اپنے خالق سے محبت ہوگی کہ اسی نے ہمیں حیات بخشی کہ ہم تو کچھ نہ تھے اسی نے ہمیں عدم سے وجود بخشا۔
یہ کہ اسم خالق دوسری صفات پر بھی دلالت کرتا ہے جیسے حیات،قدرت،قوت،علم،ارادہ،حکمت چونکہ یہ ممکن نہیں کہ خالق بے اختیار بے علم اور بے ارادہ ہو۔
اللہ تعالی کو خالق ماننے کے بعد اس کی شریعت اور اس کے احکام کو تسلیم کرنا ہوگا جب کہ اس کے مقابل کا انکار لازم ہوگا چونکہ یہ شریعت ایک حکیم اور دانا ذات کی طرف سے اتاری گئی ہے،یہ شریعت کامل و اکمل اور خوبصورت ترین ہے چونکہ یہ لطیف و خبیر ذات کی طرف سے نازل کردہ ہے۔
اللہ تعالی کو خالق تسلیم کرنا اس بات کا متقاضی ہے کہ رب تعالی مخلوقات کی جزئیات اور کلیات کا کامل علم رکھتا ہے،ان کی باریکیوں اور چھوٹے بڑے سب کا علم،اس عظیم کائنات میں جو کچھ ہم دیکھتے ہیں،سمندروں سے صحراؤں تک،زمین سے فضا تک،اس میں موجود چھوٹی اور بڑی مخلوقات یہ سب اللہ عظیم کی شاہکار تخلیقات ہیں،یہ اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ بندہ اپنے دل و دماغ میں اللہ تعالی کی عظمت و بڑائی تسلیم کرے اس لئے کہ مخلوق کی عظمت خالق کی عظمت پر دلالت کرتی ہے۔
فوائد میں سے یہ بھی ہے کہ اللہ تعالی اپنی مخلوقات پر بلند ہے مخلوقات اس کے علم میں ہیں،خالق مخلوقات سے جدا ہیں اپنی ذات و صفات کے اعتبار سے۔
شاركنا بتعليق
بدون تعليقات حتى الآن.