زنجیر زنی اور غلط فہمی

السبت _25 _نوفمبر _2023AH admin
زنجیر زنی اور غلط فہمی

شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ سے پوچھا گیا کہ کچھ لوگ زنجیروں، لوہے اور ہتھیاروں سے خود کو مارتے ہیں اور انہیں کچھ نہیں ہوتا ہے وہ سمجھتے ہیں کہ وہ اولیاء ہیں؟
شیخ نے جواب دیا ان لوگوں کا خود کو لوہے سے مارنا یا کسی اور چیز سے مارنا پھر ان پر اثر نہ ہونا اس بات کی دلیل نہیں کہ وہ حق پر ہیں اور نہ ہی یہ کہ وہ اولیاء ہیں، نہ یہ کوئی کرامت ہے، یہ جادو کی ایک قسم ہے جو لوگوں کی آنکھوں میں کرتے ہیں، جادو ایسے کاموں میں بھی ہوتا ہے، موسی علیہ السلام نے جب لاٹھی پھینک دی تو دیکھنے والوں کی نگاہوں میں وہ سانپ اور اژدھا بن گئی، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں.
{قَالَ اَلْقُوْا ۖ فَلَمَّآ اَلْقَوْا سَحَرُوٓا اَعْيُنَ النَّاسِ وَاسْتَـرْهَبُوْهُـمْ وَجَآءُوْا بِسِحْرٍ عَظِيْـمٍ}
[الأعراف :116]
ترجمہ
کہا تم ڈالو، پس جب انہوں نے ڈالا تو لوگوں کی نظر بندی کردی اور انہیں ڈرایا اور ایک طرح کا بڑا جادو دکھایا۔
پس یہ کام جو وہ کرتے ہیں جادو کی قسموں میں سے ہے، یہ کوئی کرامت نہیں –
اللہ تجھ پر رحم فرمائے جان لیں کہ کرامت کا تعلق اللہ کے ولیوں کے ساتھ ہے، اولیاء وہ ہیں جو دین پر استقامت اختیار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے ان کے اوصاف یوں بیان فرمائے ہیں-
{اَلَآ اِنَّ اَوْلِيَآءَ اللّـٰهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْـهِـمْ وَلَا هُـمْ يَحْزَنُـوْنَ} الذين آمنوا و كانوا يتقون )
[يونس :62]63۔
ترجمہ
خبردار! بے شک جو اللہ کے دوست ہیں نہ ان پر ڈر ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔ یہ وہی لوگ ہیں جو ایمان لاتے اور اللہ سے ڈرتے ہیں۔
ضروری نہیں کہ ہر دعویٰ کرنے والا ولی ہو، اس طرح تو ہر شخص ولی ہونے کا دعویٰ کرے گا،مگر اس کا دعویٰ اس کے عمل کے ترازو میں تولا جائے گا، اگر اس کا عمل ایمان و تقوی پر قائم ہے تو وہ ولی ہے، مجرد دعویٰ تقوی نہیں ہے، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں –
{فَلَا تُزَكُّـوٓا اَنْفُسَكُمْ ۖ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقٰى}
[النجم :32]
ترجمہ
پس اپنے آپ کو پاک نہ سمجھو وہ پرہیزگار کو خوب جانتا ہے۔
مجرد دعویٰ کرنے سے اس نے اپنے نفس کا تزکیہ پیش کیا جسکی ممانعت ہے، چنانچہ وہ گناہ میں پڑ گیا یہ تقوی کے خلاف عمل ہے –
اللہ کے ولی اپنے متعلق ایسی گواہی پیش نہیں کرتے ہیں، وہ تقوی اختیار کرتے ہیں، کامل اطاعت کرتے ہیں، لوگوں کو دعوے سے دھوکہ نہیں دیتے ہیں –
مجموع فتاویٰ و رسائل العثيمين (173/2)

شاركنا بتعليق


خمسة × أربعة =




بدون تعليقات حتى الآن.