میت پر قرآن پڑھنے اور مصحف اس کے سینے پر رکھنے کا حکم

الخميس _30 _مايو _2024AH admin
میت پر قرآن پڑھنے اور مصحف اس کے سینے پر رکھنے کا حکم

شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ سے پوچھا گیا کہ میت پر قرآن پڑھنے اور اس کے سینے پر مصحف رکھنے کا کیا حکم ہے ؟
اور کیا تعزیت کیلئے دن محدود ہیں کہا جاتا ہے کہ تعزیت کے تین دن ہوتے ہیں ؟
شیخ محترم اس بابت راہنمائی فرما دیں،اللہ تعالی جزائے خیر عطا فرمائے –
شیخ محترم نے جواب دیا :
میت یا قبر پر قرآن پڑھنا درست اور جائز نہیں،یہ غیر مشروع ہے،اس کا کوئی ثبوت نہیں ملتا،بلکہ یہ بدعت ہے،اسی طرح میت کے سینے میں قرآن رکھنا بھی ثابت اور جائز نہیں البتہ کچھ اہل علم نے پتھر یا کوئی وزنی چیز میت کے سینے میں رکھنے کا ذکر کیا ہے تاکہ اس کا پیٹ پھول نہ جائے –
باقی تعزیت کیلئے دن محدود نہیں ہیں –

شاركنا بتعليق


ثلاثة × خمسة =




بدون تعليقات حتى الآن.