جنت پاکیزہ لوگوں کا گھر ہے

الخميس _26 _سبتمبر _2024AH admin
جنت پاکیزہ لوگوں کا گھر ہے

اسی لئے اللہ تعالی نے جنت ان لوگوں پر حرام کر دی ہے جن کے دل میں نجاست اور گندگی ہو اور جنت میں اسکی پاکی کے بغیر داخلہ ممکن نہیں ہے،چنانچہ ان سے کہا جائے گا۔
{طِبْتُـمْ فَادْخُلُوْهَا خَالِـدِيْنَ}
[الزمر 73]
ترجمہ
تم اچھے لوگ ہو اس میں ہمیشہ کے لیے
داخل ہو جاؤ۔
یعنی اپنی پاکی اور اچھائی کی وجہ سے اس میں داخل ہوجاو
اور موت کے وقت ان کیلئے بشارت ہے دوسروں کیلئے نہیں ۔
اللہ تعالی نے فرمایا
{اَلَّـذِيْنَ تَـتَوَفَّاهُـمُ الْمَلَآئِكَـةُ طَيِّبِيْنَ ۙ يَقُوْلُوْنَ سَلَامٌ عَلَيْكُمُ ادْخُلُوا الْجَنَّـةَ بِمَا كُنْتُـمْ تَعْمَلُوْنَ}
[النحل:32]
ترجمہ
جن کی جان فرشتے قبض کرتے ہیں ایسے حال میں کہ وہ پاک ہیں، فرشتے کہیں گے تم پر سلامتی ہو بہشت میں داخل ہوجاؤ بسبب ان کاموں کے جو تم کرتے تھے۔
جنت میں خبیث لوگ داخل نہیں ہوں گے اور نہ وہ لوگ جن کے دل میں خباثت ہو ۔

جو شخص دنیا میں پاک ہو گا اور پاک حالت میں اللہ تعالی سے ملاقات کرے گا بغیر رکاوٹ جنت میں داخل ہوگا،اور جو دنیا میں پاک نہیں ہوا اگر اس کی نجاست عینی ہے یعنی کافر کی طرح وہ کسی صورت داخل نہیں ہوگا اگر نجاست عارضی ہے تو اسے پاک کرنے کے بعد جنت بھیجا جائے گا،یہاں تک کہ اہل ایمان کو بھی پل صراط سے گزارتے وقت انہیں کلئیر کئے جانے کے بعد جنت میں داخلے کی اجازت مل جائیگی۔

حواله:إغاثة اللهفان في مصايد الشيطان ط عطاءات العلم 1:/95

شاركنا بتعليق


11 − إحدى عشر =




بدون تعليقات حتى الآن.