نفس ایک ہے کہ تین ہیں

الخميس _24 _أبريل _2025AH admin
نفس ایک ہے کہ تین ہیں

لوگوں نے اس بات پر اختلاف کیا ہے کہ نفس ایک ہے کہ تین اور یہ کہ نفس مطمئنہ،نفس لوامہ ،نفس امارہ اسی ایک کے اوصاف ہیں کہ الگ الگ۔
پہلا قول (نفس ایک ہے )یہ فقہاء ،متکلمین ،جمہور اہل تفسیر اور صوفیاء کے محقیقین اس کے قائل ہیں ۔
دوسرا قول (نفس تین ہیں)اہل تصوف میں سے بہت سوں کا قول ہے ۔
تحقیق :
دونوں اقوال میں کوئی جھگڑے والی بات نہیں نفس ذات کے اعتبار سے ایک ہے اوصاف کے اعتبار سے تین ،نفس کا اعتبار جمیع صفات کیا جائے تو وہ ایک ہی ہے ۔
ہر صفت کو الگ الگ دیکھا جائے تو یہ تین ہے،میرا نہیں خیال کہ وہ یہ کہتے ہوں گے کہ مستقل بنیادوں پر الگ الگ تین نفس ہیں۔
جب بندے کی روح قبض کی جائے تو تینوں نفس قبض کیے جاتے ہیں ۔
قائم بذاتہ تین کے وہ قائل نہیں لگتے ہیں۔
حوالہ:
إغاثة اللهفان في مصايد الشيطان ط عطاءات العلم ص 127

شاركنا بتعليق


ثمانية عشر − 13 =




بدون تعليقات حتى الآن.