عمل کے بعد نفس کا محاسبہ

الأثنين _26 _مايو _2025AH admin
عمل کے بعد نفس کا محاسبہ

دوسری قسم :
عمل کے بعد نفس کا محاسبہ اور اسکی تین قسمیں ہیں :
اول :نفس کا اس بات پر محاسبہ کرنا کہ اللہ کے حقوق کی بجا آوری میں جو کمی کوتاہی ہوئی ہے جس طرح اطاعت کرنی تھی کیا وہ حق ادا ہوا کہ نہیں ۔
اطاعت میں اللہ تعالی کا جو حق ہے وہ چھ امور کو مستلزم ہے جن کا ذکر گزر چکا ہے اور وہ ہیں
عمل میں اخلاص ،عمل میں نصیحت ،عمل میں رسول پاک کی پیروی،احسان کا احساس ،اللہ کے کرم کا احساس کرنا،اپنے نفس کی کمی کوتاہی کا ادراک کرنا،چنانچہ نفس کا محاسبہ کرنا کہ کیا حق ادا ہوا ؟
دوم :
ایسے عمل میں نفس کا محاسبہ کرنا جس کا چھوڑنا بہتر تھا اس کو کرنے سے ۔
سوئم:
مباح عمل سے متعلق نفس کا محاسبہ کرنا کہ کس نیت سے یہ کام کیا ہے کیا اس کے پیچھے رب کی خوشنودی اور آخرت ہے؟
تاکہ اس کے لئے سود مند ہو یا پھر اس عمل کے ذریعے دنیا کی کامیابی چاہی تھی ؟
اور اصل فائدے سے محروم ہوا ہو ۔
حوالہ :
إغاثة اللهفان في مصايد الشيطان ط عطاءات العلم ص 139

شاركنا بتعليق


خمسة × واحد =




بدون تعليقات حتى الآن.